ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / طوفان ’فینگل‘ کا تمل ناڈو میں شدید اثر، اسپتالوں اور گھروں میں پانی داخل، چنئی ایئرپورٹ کی پروازیں متاثر

طوفان ’فینگل‘ کا تمل ناڈو میں شدید اثر، اسپتالوں اور گھروں میں پانی داخل، چنئی ایئرپورٹ کی پروازیں متاثر

Sun, 01 Dec 2024 12:23:26  SO Admin   S.O. News Service

چنئی، یکم دسمبر (ایس او نیوز /ایجنسی)گردابی طوفان 'فینگل' نے تمل ناڈو اور پڈوچیری میں شدید اثرات مرتب کیے ہیں۔ ان علاقوں میں موسلا دھار بارشیں جاری ہیں، جس کی وجہ سے چنئی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور ہوائی اڈے کو بند کرنا پڑا ہے۔ طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارش اور تیز ہواؤں نے لینڈ سلائڈنگ کے خطرات بڑھا دیے ہیں، جس کی وجہ سے چنئی میں پروازوں اور ٹرین سروسز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس تباہی کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔

راجدھانی شہر میں کئی اسپتالوں اور گھروں میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ تمل ناڈو کے کئی ضلعوں میں اسکول اور کالج بند کر دیئے گئے ہیں اور ہفتہ کو علاقے میں آنے والے طاقتور گردابی طوان سے پہلے سینکڑوں لوگ محفوظ پناگاہوں میں چلے گئے ہیں۔ وہیں مرکز کے زیر انتظام پڈوچیری میں نچلے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو ہٹا دیا گیا ہے انتظامیہ نے باشندوں کو طوفان کے لیے تیار رہنے کے لیے آگاہ کرتے ہوئے ایس ایم ایس الرٹ بھیجا ہے۔

چنئی ہوائی اڈے پر پانی بھر جانے کے سبب کئی پروازیں رد ہونے سے سینکڑوں مسافر متاثر ہوئے ہیں۔ ہوائی اڈے پر آمد و رفت اتوار صبح 4 بجے تک کے لیے معطل کر دیئے گئے۔ حیدر آباد میں بھی کم سے کم 20 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جو چنئی اور تروپتی سے آنے جانے والی خدمات تھیں۔

خلیج بنگال سے اوپر اٹھا گردابی طوفان 'فینگل' تمل ناڈو-پڈوچیری ساحل کو پوری طرح پار کر چکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بنگال کے جنوب-مغربی میں 'فینگل' طوفان گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 10 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے مغرب-جنوب-مغرب کی طرف بڑھ گیا اور رات ساڑھے نو بجے خلیج بنگال کے جنوب مغرب میں شمالی تمل ناڈو کے ساحلوں کے قریب اور مہابلی پورم کے جنوب مغرب میں اور چنئی کے جنوب مغرب سے 30 کلومیٹر شمال مشرق میں مرکوز تھا۔


Share: